پاکستان

صوبے کے سالانہ 500 ارب روپے کھائے جا رہے ہیں، سہیل آفریدی کا الزام

این ایف سی شیئر کے 1375 ارب روپے دبا لیے گئے، صوبے کا مقدمہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر لڑیں گے
این ایف سی شیئر کے 1375 ارب روپے دبا لیے گئے، صوبے کا مقدمہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر لڑیں گے
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق پر صوبے کے مالی حقوق غصب کرنے کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سالانہ 500 ارب روپے کھائے جا رہے ہیں۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ این ایف سی شیئر کی مد میں صوبے کے ایک ہزار 375 ارب روپے پہلے ہی کھائے جا چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم نے ساتویں این ایف سی ایوارڈ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پشاور کے لیے 200 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے، تب سے مخالفین کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے صوبے کے وسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اپنی ضرورت سے کہیں زیادہ گیس اور بجلی پیدا کرتا ہے، لیکن اس کے باوجود صوبے کو اس کے جائز حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ سہیل آفریدی نے عزم ظاہر کیا کہ وہ صوبے کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے اور مل کر یہ قانونی و سیاسی جنگ جیتیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے کے عوام کے پیسوں پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور محرومیوں کا خاتمہ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button