پاکستان

خان کی 85فیصد بینائی متاثر ہو چکی ہے قید تنہائی کا سامنا ہے،سلمان اکرم

حکومت اور مقتدرہ بانی پی ٹی آئی کو انگیج کریں، احتجاج کی کال محمود خان اچکزئی دیں گے: علی محمد خان
حکومت اور مقتدرہ بانی پی ٹی آئی کو انگیج کریں، احتجاج کی کال محمود خان اچکزئی دیں گے: علی محمد خان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور جیل میں ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی 85 فیصد بینائی متاثر ہو چکی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کے احکامات کے باوجود اکتوبر سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں بند ہیں اور عمران خان کو یومیہ 22 گھنٹے قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بشریٰ بی بی کی سرجری بھی رات کی تاریکی میں اسپتال لے جا کر کی گئی، جو کہ کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے حکومت اور مقتدرہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ملکی استحکام کے لیے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کریں۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے احکامات کی پیروی کریں، کیونکہ احتجاج کی حتمی کال محمود خان اچکزئی کی جانب سے دی جائے گی۔ علی محمد خان نے اعلان کیا کہ ملاقاتوں کی بندش پر اب ہر منگل اور جمعرات کو توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی تاکہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی راہ ہموار کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button