تازہ ترین

ایس ایچ او وومن زرغونہ کے بیٹے کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی

ڈی آئی جی کوئٹہ کا سخت نوٹس، ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن زرغونہ منظور کا ٹرانسفر کر دیا گیا
ڈی آئی جی کوئٹہ کا سخت نوٹس، ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن زرغونہ منظور کا ٹرانسفر کر دیا گیا
ڈی آئی جی کوئٹہ کا سخت نوٹس، ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن زرغونہ منظور کا ٹرانسفر کر دیا گیا
ڈی آئی جی کوئٹہ کا سخت نوٹس، ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن زرغونہ منظور کا ٹرانسفر کر دیا گیا
کوئٹہ( یو این اے)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے چلتن ہاوسنگ اسکیم میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور اعلی حکام حرکت میں آ گئے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عامر ولد محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں میں شاہین ولد اسد اللہ اور جہانزیب ولد محمد حسن شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا الزام مبینہ طور پر ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن کے بیٹے ایان احمد پر عائد کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جس کے بعد پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے فوری نوٹس لیا اور ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن زرغونہ منظور کو فوری طور پر پولیس لائن ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کر دییڈی آئی جی کوئٹہ نے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی مکمل، شفاف اور میرٹ پر تحقیقات کی جائیں تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس کیس میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش ایئرپورٹ پولیس کے سپرد کر دی گئی ہے تاکہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ مقامی رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button