دنیا

افغانستان 2030 تک 25 ہزار خاتون اساتذہ سے محروم ہو جائے گا، یونیسیف کا انتباہ

طالبان کی پابندیوں سے 10 لاکھ لڑکیاں متاثر، 5 ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کمی کا بھی خدشہ
طالبان کی پابندیوں سے 10 لاکھ لڑکیاں متاثر، 5 ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کمی کا بھی خدشہ
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے ایک تشویشناک رپورٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان میں طالبان حکومت نے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں پر عائد پابندیاں برقرار رکھیں تو ملک کو مستقبل میں شدید افرادی قوت کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق، 2030 تک افغانستان 25 ہزار خاتون ٹیچرز اور 5 ہزار 400 لیڈی ہیلتھ ورکرز سے محروم ہو جائے گا۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کے باعث اب تک 10 لاکھ لڑکیاں تعلیم سے محروم ہو چکی ہیں اور 2030 تک یہ تعداد بڑھ کر 20 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان نے خواتین کی سرکاری ملازمتوں اور 12 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی تھی، جس کے اثرات اب تعلیمی اور سماجی ڈھانچے پر واضح ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button