بلوچستان
جمیعت علماء اسلام کا حکومت بلوچستان سے مکمل بائیکاٹ اور کھلی جنگ کا اعلان

مولانا عبدالواسع نے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ خود کو بہادر سمجھتے ہیں تو ہم بھی ہر قسم کے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے حکومت کو 2 مئی تک کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس وقت تک معافی نہ مانگی گئی تو جمیعت اپنے اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ سڑکوں پر کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بغیر کسی قانونی منظوری کے مدارس کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 2 مئی کو ہونے والے پارٹی اجلاس میں مدارس ایکٹ اور مائینز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف باقاعدہ تحریک کا اعلان کیا جائے گا۔



