بلوچستان

جمیعت علماء اسلام کا حکومت بلوچستان سے مکمل بائیکاٹ اور کھلی جنگ کا اعلان

2 مئی تک معافی نہ مانگی گئی تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے، مدارس کی رجسٹریشن ریڈ لائن ہے، مولانا عبدالواسع
2 مئی تک معافی نہ مانگی گئی تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے، مدارس کی رجسٹریشن ریڈ لائن ہے، مولانا عبدالواسع
کوئٹہ (یو این اے) جمیعت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومتِ بلوچستان کے تمام سرکاری پروگراموں، وزیر اعلیٰ ہاؤس کی ملاقاتوں اور تقاریب کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ مولانا عبدالواسع نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن کے نام پر ہماری “ریڈ لائن” عبور کر لی ہے، جس کے بعد اب حکومت کے ساتھ کھلی جنگ ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جمیعت کا کوئی بھی رکن اب وزیر اعلیٰ ہاؤس یا کسی سرکاری تقریب میں شرکت نہیں کرے گا۔

مولانا عبدالواسع نے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ خود کو بہادر سمجھتے ہیں تو ہم بھی ہر قسم کے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے حکومت کو 2 مئی تک کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس وقت تک معافی نہ مانگی گئی تو جمیعت اپنے اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ سڑکوں پر کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بغیر کسی قانونی منظوری کے مدارس کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 2 مئی کو ہونے والے پارٹی اجلاس میں مدارس ایکٹ اور مائینز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف باقاعدہ تحریک کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button