دنیا

ایران جنگ کے اثرات سے یورپی ممالک بھی کمزور ہو رہے ہیں، طیب اردوان

عالمی برادری مستقل جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے فوری کردار ادا کرے، ترک صدر
عالمی برادری مستقل جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے فوری کردار ادا کرے، ترک صدر
انقرہ (یو این اے) ترک صدر رجب طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے منفی اثرات اب یورپی ممالک کی معیشت اور سیکیورٹی کو بھی کمزور کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے یہ گفتگو جرمن صدر فرینک والٹر سے کی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدگی عالمی استحکام کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے اور اگر سفارتی راستہ اختیار نہ کیا گیا تو اس کے نتائج مزید تباہ کن ہوں گے۔

ترک ایوانِ صدر سے جاری بیان میں طیب اردوان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر مستقل جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، جس کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں مشروط توسیع کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا موقف ہے کہ یہ توسیع تب تک رہے گی جب تک ایران کی سیاسی اور عسکری قیادت آبنائے ہرمز کے معاملے پر کسی مشترکہ فیصلے پر نہیں پہنچ جاتی۔ اس صورتحال نے خطے میں غیر یقینی کی کیفیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button