بلوچستان
خضدار: ملزمان کی فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کی زد میں آ کر لیڈی کانسٹیبل اور ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے اس واقعے میں مزید دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف یہ کارروائی جاری رہے گی اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔



