بلوچستان

خضدار: ملزمان کی فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

ڈکیتی کے ملزمان کا تعاقب کرنے والی پولیس پارٹی پر علاقہ کھنڈوزئی میں حملہ، سرچ آپریشن جاری
ڈکیتی کے ملزمان کا تعاقب کرنے والی پولیس پارٹی پر علاقہ کھنڈوزئی میں حملہ، سرچ آپریشن جاری
خضدار (یو این اے): بلوچستان کے ضلع خضدار میں ڈکیتی کے ملزمان کا تعاقب کرنے والی پولیس ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک لیڈی کانسٹیبل سمیت دو اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خضدار کے علاقے کھنڈوزئی میں اس وقت پیش آیا جب پولیس پارٹی ایک ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کا پیچھا کر رہی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کی زد میں آ کر لیڈی کانسٹیبل اور ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے اس واقعے میں مزید دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف یہ کارروائی جاری رہے گی اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button