دنیا

ایرانی ناکہ بندی ختم ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے، ایرانی حکومت کا واضح اعلان

آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران کے پاس ہونا چاہیے، پابندیوں کی فکر نہیں: نائب صدر محمد رضا عارف
آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران کے پاس ہونا چاہیے، پابندیوں کی فکر نہیں: نائب صدر محمد رضا عارف
تہران (یو این اے): ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت نے تاحال پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کے لیے کوئی وفد بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ایرانی حکام کا موقف ہے کہ جب تک امریکہ کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی برقرار ہے، کسی قسم کے مذاکرات عمل میں نہیں لائے جائیں گے۔

ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے دوران امریکہ کبھی نرم اور کبھی سخت رویہ اختیار کرتا ہے، تاہم ایران کا مذاکراتی وفد ملکی مفادات کا بہادری سے دفاع کر رہا ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم گزرگاہ کا مستقل کنٹرول ایران کے پاس ہونا چاہیے۔

محمد رضا عارف نے مزید کہا کہ اگر آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول قائم ہو جائے تو عالمی پابندیاں بے اثر ہو جائیں گی اور ملک کو کسی پابندی کی فکر نہیں رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کی نگرانی اور انتظام صرف ایران کے پاس ہونا چاہیے، جو کہ ملکی معیشت اور دفاع کے لیے ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button