تازہ ترین

ایران کے ساتھ مذاکرات: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی وفد کے ہمراہ پاکستان جائیں گے

مذاکرات کی کامیابی پر صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر کے درمیان معاہدے پر دستخط کا امکان
مذاکرات کی کامیابی پر صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر کے درمیان معاہدے پر دستخط کا امکان
واشنگٹن (یو این اے): وائٹ ہاؤس حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری اہم مذاکراتی عمل میں شرکت کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس اعلیٰ سطحی وفد میں مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے جو پیر کے روز اسلام آباد پہنچیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق جے ڈی وینس ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں براہِ راست شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ ان شخصیات نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے پہلے دور میں بھی پاکستان میں ہونے والی نشستوں میں حصہ لیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے پہلے ہی اشارہ دیا ہے کہ وہ معاہدے پر حتمی دستخط کے لیے خود بھی اسلام آباد کا دورہ کر سکتے ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کی آمد کا فیصلہ مذاکراتی عمل کی پیش رفت پر منحصر ہوگا۔

دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے یہ مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوئے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر کے درمیان ایک باقاعدہ معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔ سفارتی حلقے ان مذاکرات کو خطے میں پائیدار امن اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے انتہائی کلیدی قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button