تازہ ترین

کالعدم تنظیم روز روکتے ہیں، گولی مار دیں لیکن اسلحہ نہ چھینیں، ظفر زہری

کالعدم تنظیم کے دباو کے باوجود عوامی خدمت جاری، حکومت فوری تحفظ یقینی بنائے،روکن اسمبلی
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان اسمبلی کے رکن میر ظفر زہری نے اسمبلی اجلاس کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیم کے افراد روزانہ انہیں روکتے ہیں، لیکن خوش قسمتی سے ان کا اسلحہ نہیں چھینا جاتا۔ انہوں نے کہا:”میں نے انہیں صاف کہا ہے کہ مجھے گولی مار دیں، لیکن میرا اسلحہ نہ لے جائیں، یہ ان کی مہربانی ہے کہ وہ میرا اسلحہ نہیں لے جاتے۔”انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے کالعدم تنظیم کے دبا کے تحت تین دن ایک یونین کونسل کے معاملات میں رکاوٹ ڈالنے کی بات بھی کی گئی ہے۔ میر ظفر زہری نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ان کے بلکہ پورے عوامی نمائندوں کے تحفظ کے لیے خطرہ ہے اور حکومت فوری طور پر اس معاملے میں سنجیدہ اقدامات کرے۔انہوں نے زور دیا کہ عوامی نمائندے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور کسی بھی دبا کے تحت اپنے فرائض سے نہیں ہٹیں گے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور عوامی نمائندوں کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ سیاسی و کالعدم عناصر کے دبا کو ناکام بنایا جا سکے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی قانون اور اداروں کی حمایت کریں تاکہ بلوچستان میں امن و امان اور عوامی خدمت کو متاثر نہ ہونے دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button