تازہ ترین

پشین، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی خودکش حملہ ورسمیت5 دہشتگرد ہلاک

قبضے سے بھاری اسلحہ و بارودی مواد برآمد، کلیئرنس آپریشن جاری ،آئی ایس پی آر
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے ایک خودکش حملہ آور سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک کر دیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد علاقے میں دہشتگردانہ کارروائیوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر خوارج کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button