تازہ ترین

سکیورٹی فورسز کی فائرنگ،2 افغان خواتین جاں بحق،3 افراد زخمی

گاڑی نہ روکنے پر پیش آیا واقعہ، متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا,پنجگورپولیس
پنجگور(یو این اے )پنجگور کی تحصیل پروم کے علاقے پھل آباد میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو افغان خواتین جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پیک اپ گاڑی میں افغان باشندے سوار تھے جو تربت سے بذریعہ سڑک غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ایران جانا چاہتے تھے۔ پھل آباد کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے نتیجے میں بی بی گل زوجہ خان محمد ساکن ہرات اور ملائکہ زوجہ کریم اللہ ساکن ہلمند جاں بحق ہوگئیں۔ زخمیوں میں خاطرہ/خزام ساکن ہرات، علی احمد ولد عبدالحمید اور مصطفی ولد حاجی محمد گل شامل ہیں۔زخمیوں اور لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button