پاکستان

عمران خان کے نامزد لیڈر آف دی اپوزیشن کی تعیناتی چیلنج کردیا

پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کے وکیل جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے آئینی پٹیشن دائر کی۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پی ٹی آئی کے نامزد لیڈر آف دی اپوزیشن محمود خان اچکزئی کی تعیناتی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کے وکیل جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے عدالت میں آئینی پٹیشن دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی تعیناتی آئین، قانون اور جمہوری تقاضوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور رول 39 (تین) کی قانونی شرائط پوری نہیں کی گئی ہیں۔

پٹیشن میں کہا گیا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے ارکان قومی اسمبلی کی آزادانہ رائے اور دستخطوں کی غیر جانبدارانہ تصدیق کا قانونی تقاضا پورا نہیں ہوا۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ آئین کی شق 62 اور 63 کے تحت نااہل شخص کو سیاسی عمل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ مداخلت کی اجازت نہ دی جائے۔

درخواست گزار نے وفاقی آئینی عدالت سے یہ بھی استدعا کی ہے کہ سپیکر کو رول 39 (تین) کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا نیا عمل شروع کرنے کی ہدایت دی جائے اور حتمی فیصلے تک محمود خان اچکزئی کو لیڈر آف دی اپوزیشن کے طور پر آئینی عمل میں شرکت سے روکا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button