بلوچستانپاکستان

ایران میں جنگ بلوچستان پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے ،قاسم سوری

اگر بلوچوں کی محرومیوں کا ازالہ نہ ہوا تو ایران کی جنگ کے اثرات بلوچستان میں بھی بدترین ہوں گے،سابق ڈپٹی اسپیکر
کوئٹہ(یو این اے )پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران میں چھڑنے والی ممکنہ جنگ بلوچستان پر شدید اثرات مرتب کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا طویل بارڈر ایران سے ملتا ہے اور اس بارڈر کے دونوں طرف بلوچ آباد ہیں۔ ایران میں بھی بلوچ تحریکیں سرگرم ہیں، اور اگر بلوچ عوام کی محرومیوں کا ازالہ نہ کیا گیا تو اس جنگ کے اثرات بلوچستان میں بھی بدترین طور پر محسوس ہوں گے۔ قاسم خان سوری نے بلوچوں کے زخموں پر مرہم نہ رکھنے اور ان کی محرومیوں کو دور نہ کرنے پر تشویش ظاہر کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button