مہنگائی اور آئی ایم ایف پروگرام کی سخت شرائط عام شہری کی زندگی متاثر کر رہی ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال اسلام آباد،کوئٹہ(یو این اے )ایچ آئی ای ایس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں غربت کی شرح 42 فیصد سے بڑھ کر 47 فیصد ہو گئی ہے، جو ملک کے تمام صوبوں میں سب سے زیادہ ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ملک بھر میں غربت کی مجموعی شرح 28.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ 7 سال کے دوران تقریبا 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسی دوران معاشی ناہمواری بھی 28.4 فیصد سے بڑھ کر 32.7 فیصد ہو گئی ہے، جس سے امیر اور غریب کے درمیان فرق مزید نمایاں ہو گیا ہے۔ شہری علاقوں میں غربت کی شرح 11 فیصد سے بڑھ کر 17.4 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 28.2 فیصد سے بڑھ کر 36.2 فیصد ہو گئی ہے۔صوبائی سطح پر بھی صورتحال سنگین ہے:پنجاب: 16.5 فیصد سے بڑھ کر 23.3 فیصدسندھ: 24.5 فیصد سے بڑھ کر 32.6 فیصدخیبرپختونخوا: 28.7 فیصد سے بڑھ کر 35.3 فیصدبلوچستان: 42 فیصد سے بڑھ کر 47 فیصداحسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ، آئی ایم ایف پروگرام کی سخت شرائط اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے نے عام شہری کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا ہے اور غربت بڑھنے کی بڑی وجہ بھی یہی عوامل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مضبوط معاشی اصلاحات اور مثر سماجی تحفظ کے اقدامات کے بغیر غربت اور معاشی ناہمواری میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو مستقبل میں آئی ایم ایف پروگرام سے نکلنے پر غور کرنا ہوگا تاکہ عام آدمی کے معیار زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔