تازہ تریندنیا

سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی، دونوں اداکاروں کی فلمیں ایک ہی دن ریلیز ہوں گی

4 دسمبر کو فلموں کا ٹاکرا، سلمان خان نے شردھا کے بڑے پن کی تعریف کردی

سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی، دونوں اداکاروں کی فلمیں ایک ہی دن ریلیز ہوں گی
سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی، دونوں اداکاروں کی فلمیں ایک ہی دن ریلیز ہوں گی

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اداکارہ شردھا کپور سے دونوں کی فلموں کی ایک ہی تاریخ پر ریلیز ہونے کے معاملے پر معذرت کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’ماتربھومی‘‘ اور شردھا کپور کی فلم ’’ایتھا‘‘ 4 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہیں۔

سلمان خان نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ شردھا کپور کی فلم بھی 4 دسمبر کو ریلیز ہورہی ہے، ان کی ٹیم نے بھی اسی تاریخ کا انتخاب کرلیا، جس پر انہیں افسوس ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی فلم پہلے 20 نومبر کو ریلیز ہونا تھی، تاہم پریس اسکریننگ کے دوران ویژول ایفیکٹس میں خامیاں سامنے آنے کے بعد فلم پر مزید کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سلمان خان نے بتایا کہ انہوں نے فون کرکے شردھا کپور سے معافی مانگی تو اداکارہ نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فلموں کے لیے کافی گنجائش ہے۔

دوسری جانب سلمان خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ 4 دسمبر کو دونوں فلمیں دیکھیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button