
روس نے یوکرین کے وسطی صنعتی شہر کریوی ریح پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 7 سالہ بچے اور ایک خاتون سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ 60 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی حملے میں شہر کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔
دوسری جانب روسی میزائل پولینڈ کی حدود میں بھی گرنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ مشتبہ جیٹ انجن والا ایک ڈرون بھی پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔
نیٹو نے پولینڈ میں روسی میزائل گرنے کے واقعے کو فضائی حدود کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے کو دانستہ حملہ قرار دینے کے بجائے غلطی قرار دیا، جبکہ پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے اسے روس کی دانستہ اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ نیٹو پولینڈ کی سرزمین کے ہر انچ کا دفاع کرے گا۔ اس سلسلے میں 23 نومبر کو اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں اتحادی ممالک دفاعی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔



