
رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قتل کے بعد دفن کیے گئے 3 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
ان میں سے ایک لاش سردار عبدالرحمان کھیتران کی قیام گاہ کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے لاشوں کی باقیات کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔



