تازہ تریندنیا

امیتابھ بچن کے بنگلے ’جلسہ‘ کو بم سے اڑانے کی نئی دھمکی، ممبئی پولیس ہائی الرٹ

میئر آفس اور ممبئی ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی، سرچ آپریشن میں کوئی مشکوک چیز نہ ملی

امیتابھ بچن کے بنگلے ’جلسہ‘ کو بم سے اڑانے کی نئی دھمکی، ممبئی پولیس ہائی الرٹ
امیتابھ بچن کے بنگلے ’جلسہ‘ کو بم سے اڑانے کی نئی دھمکی، ممبئی پولیس ہائی الرٹ

ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے جوہو میں واقع بنگلے ’جلسہ‘ کو بم سے اڑانے کی نئی دھمکی موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس اور بھارتی سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی آمیز ای میل میں امیتابھ بچن کے بنگلے کے علاوہ ممبئی میئر کے دفتر اور چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنانے کی بات کی گئی تھی۔

دھمکی موصول ہوتے ہی پولیس اور سکیورٹی ٹیموں نے متعلقہ مقامات پر سرچ آپریشن شروع کردیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈز نے بھی تلاشی لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران کسی قسم کی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔ حکام سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مسلسل چوکس ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ دھمکی گزشتہ دنوں موصول ہونے والی دھمکی آمیز ای میلز کا تسلسل ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ممبئی میئر کے دفتر کو موصول ہونے والی ای میل میں امیتابھ بچن کے بنگلے پر حملے اور گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کی سکیورٹی متاثر کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

مسلسل دھمکیوں کے پیش نظر امیتابھ بچن نے حال ہی میں بلٹ پروف شیشے کی حفاظتی دیوار کے پیچھے رہتے ہوئے اپنے مداحوں سے ملاقات کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button