تازہ ترینپاکستان

لاہور میں جعلی ادویات کے خلاف بڑی کارروائی، ایموکسی کیپ 500 کی بھاری کھیپ برآمد

رائیونڈ میں ایف آئی اے کا چھاپہ، دو ڈرگ پیڈلرز سمیت 3 ملزمان گرفتار

لاہور میں جعلی ادویات کے خلاف بڑی کارروائی، ایموکسی کیپ 500 کی بھاری کھیپ برآمد
لاہور میں جعلی ادویات کے خلاف بڑی کارروائی، ایموکسی کیپ 500 کی بھاری کھیپ برآمدلاہور کے علاقے رائیونڈ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں دو ڈرگ پیڈلرز اور ایک سہولت کار شامل ہے۔
چھاپے کے دوران معروف اینٹی بائیوٹک دوا ’’ایموکسی کیپ 500‘‘ کے بڑی تعداد میں کیپسول برآمد کیے گئے، جو جانچ پڑتال میں اصل کمپنی کے تیار کردہ ثابت نہیں ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
جعلی ادویات تیار کرنے والے اصل عناصر اور ان کے پورے سپلائی نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button