تازہ ترینپاکستان

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

کراچی، ملیر اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں بارش متوقع، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جارینیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارش اور برفباری کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم خضدار، لسبیلہ اور بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
الرٹ میں کراچی، ملیر اور سندھ کے جنوبی علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو بالائی اور پہاڑی علاقوں کا سفر کرتے ہوئے احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ادارے کے مطابق برفباری کے دوران گاڑی چلانے سے گریز کیا جائے، جبکہ ناگزیر سفر کی صورت میں حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
شہریوں کو پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے سے پہلے موسم اور راستوں کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ راستوں کی بندش کی صورت میں شہری ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button