تازہ ترینپاکستان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے فیسوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، موٹرسائیکل اور کار کے الگ چارجز مقرر

لاہور میں ایک ماہ کے دوران 716 طالبات کو مفت اسکوٹی چلانے کی تربیت فراہم کردی گئی

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے فیسوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، موٹرسائیکل اور کار کے الگ چارجز مقرر
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے فیسوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، موٹرسائیکل اور کار کے الگ چارجز مقررلاہور سمیت پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند موٹرسائیکل اور کار مالکان کے لیے ایک سالہ لائسنس کی فیس اور ٹیسٹ چارجز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل لائسنس کے لیے 50 روپے ٹیسٹ فیس مقرر کی گئی ہے، جبکہ لائسنس کی مجموعی فیس 450 روپے ہے۔ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد 400 روپے ادا کرنا ہوں گے، جبکہ 480 روپے اضافی کوریئر فیس بھی وصول کی جائے گی۔
کار یا جیپ کے لائسنس کے لیے ٹیسٹ فیس 150 روپے مقرر ہے، جبکہ مجموعی فیس 1830 روپے ہے۔ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ٹیسٹ فیس کے علاوہ 1350 روپے ادا کرنا ہوں گے اور 480 روپے کوریئر چارجز بھی لاگو ہوں گے۔
دوسری جانب لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے طالبات کو مفت اسکوٹی چلانے کی تربیت دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یہ پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر خواتین کی خودمختاری اور سفری سہولت کے فروغ کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران شہر کے پانچ اسکوٹی ڈرائیونگ اسکولوں میں 716 طالبات کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔
طالبات لبرٹی، گریٹر اقبال پارک، ایل او ایس، آبشار اور مناواں میں قائم مراکز سے مفت تربیت حاصل کرسکتی ہیں۔
سی ٹی او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ طالبات کو تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی مفت اسکوٹی ٹریننگ سیشنز منعقد کیے جائیں۔
ان تربیتی سیشنز میں ماہر انسٹرکٹرز طالبات کو عملی ڈرائیونگ کے ساتھ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button