تازہ تریندنیا

کرسٹیانو رونالڈو کا فٹبال کے بعد ٹی وی انڈسٹری میں نیا قدم، پہلی سیریز کی تیاری شروع

میں فٹبال ایجنسی کی دنیا، طاقت کی کشمکش اور کاروباری معاملات دکھائے جائیں گے

کرسٹیانو رونالڈو کا فٹبال کے بعد ٹی وی انڈسٹری میں نیا قدم، پہلی سیریز کی تیاری شروع
کرسٹیانو رونالڈو کا فٹبال کے بعد ٹی وی انڈسٹری میں نیا قدم، پہلی سیریز کی تیاری شروعلزبن: پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کے میدان سے باہر ایک نیا سفر شروع کرتے ہوئے اپنی پہلی ٹی وی سیریز ’Day 1s‘ کی پروڈکشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے انسٹاگرام پر اس منصوبے کی خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پہلی ٹی وی سیریز کی تیاری شروع ہوچکی ہے، جبکہ مزید تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
’Day 1s‘ فٹبال کی دنیا پر مبنی ایک ڈرامہ سیریز ہے، جس میں ایک بڑی فٹبال ایجنسی کے کاروباری معاملات، طاقت کی کشمکش، معاہدوں اور باہمی تعلقات کو موضوع بنایا جائے گا۔
سیریز میں معروف اداکار ڈیمین لیوس فٹبال ایجنٹ اسٹینلے ڈالٹن کا کردار ادا کریں گے، جبکہ سابق فرانسیسی فٹبالر تھیری ہنری اور برطانوی ریپر ڈیو بھی اس منصوبے سے وابستہ ہیں۔ تھیری ہنری کے مختصر کردار میں نظر آنے کی توقع ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو اس سیریز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ کسی اسکرپٹڈ ڈرامے میں اداکاری بھی کریں گے۔
یہ سیریز رونالڈو اور برطانوی فلم ساز میتھیو وان کی قائم کردہ پروڈکشن کمپنی تیار کر رہی ہے، جس کا آغاز 2025 میں کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button