تازہ ترین

ہما قریشی نے نئی سیریز کے کردار کے لیے اپنا سر منڈوا لیا

’مہارانی سیزن 5‘ کے پہلے پرومو میں اداکارہ کا نیا روپ دیکھ کر مداح حیران

ہما قریشی نے نئی سیریز کے کردار کے لیے اپنا سر منڈوا لیا
ہما قریشی نے نئی سیریز کے کردار کے لیے اپنا سر منڈوا لیا

بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے اپنی نئی سیریز ’مہارانی سیزن 5‘ میں کردار کی مناسبت سے اپنا سر منڈوا لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اس سیاسی ڈرامے میں رانی بھارتی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ سیریز کا پہلا پرومو بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پرومو میں ہما قریشی کو گنجے روپ میں دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ کردار کے لیے سر منڈوانا ان کے لیے بالکل نیا تجربہ تھا۔ یہ ایک بڑا فیصلہ تھا، تاہم وہ یہ دیکھنے کے لیے پُرجوش تھیں کہ اس تبدیلی کا ان کی اداکاری پر کیا اثر پڑے گا۔

ہما قریشی کا کہنا تھا کہ ’مہارانی‘ کا ہر سیزن کچھ نیا لے کر آتا ہے، تاہم پانچواں سیزن خاص ہے اور اس کی کہانی ناظرین کو حیران کر دے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button