بلوچستانتازہ ترین

میر جہانزیب مینگل کی حکومت میں شمولیت کا امکان، وزیراعلی کا مشیر بنائے جانے کی قیاس آرائیاں

شاہد رند کو مشیر اطلاعات مقرر کیے جانے کا امکان، میر جہانزیب مینگل کو محکمہ داخلہ ملنے کی بھی اطلاعات

میر جہانزیب مینگل کی حکومت میں شمولیت کا امکان، وزیراعلی کا مشیر بنائے جانے کی قیاس آرائیاں
میر جہانزیب مینگل کی حکومت میں شمولیت کا امکان، وزیراعلی کا مشیر بنائے جانے کی قیاس آرائیاں
میر جہانزیب مینگل کی حکومت میں شمولیت کا امکان، وزیراعلی کا مشیر بنائے جانے کی قیاس آرائیاں
میر جہانزیب مینگل کی حکومت میں شمولیت کا امکان، وزیراعلی کا مشیر بنائے جانے کی قیاس آرائیاں

بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے پارلیمانی لیڈر میر جہانزیب مینگل کی آئندہ دنوں میں حکومت میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق میر جہانزیب مینگل حکومتی بینچز کا حصہ بن سکتے ہیں جبکہ انہیں وزیراعلی بلوچستان کا مشیر مقرر کیے جانے اور محکمہ داخلہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میر جہانزیب مینگل کی جانب سے اسمبلی کے فلور پر دوسری جماعت میں شمولیت سے متعلق اعلان آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران متوقع ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات شاہد رند کو مشیر اطلاعات مقرر کیے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ ممکنہ سیاسی و حکومتی تبدیلیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ اور باضابطہ اعلان تاحال سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button