
کوئٹہ (یو این اے) صوبائی وزیر میر علی مدد جتک نے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسما جتک کیس میں اصل قاتل کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قاتلوں اور ظالموں کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بااثر سرداروں اور نوابوں کے مبینہ اثر و رسوخ کے باعث نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے، ایسے معاملات میں قانون کے مطابق کارروائی اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔



