
سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی لینگویجز اکیڈیمیز کے عہدیداران نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ ان کے فنڈز بند ہیں۔انہوں نے وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی وزیر خزانہ سے اپیل کی کہ لینگویجز اکیڈیمیز کے فنڈز فوری جاری کیے جائیں تاکہ زبان و ادب کے فروغ سے متعلق سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ صوبے میں سڑکیں اور نالیاں بنتی رہتی ہیں، تاہم زبان و ادب کے فروغ کے لیے قائم اکیڈیمیز کے فنڈز بھی جاری ہونے چاہئیں



