بلوچستانتازہ ترین

گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں ہنگامہ آرائی اور عملے سے بدسلوکی کی مذمت، ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن

طالبات کو محفوظ اور پرامن ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل ہے

واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، ایچ ایس ایف
واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، ایچ ایس ایف

کوئٹہ(یو این اے )ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایچ ایس ایف) نے گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں پیش آنے والے ہنگامہ آرائی، کالج کے عملے سے مبینہ بدسلوکی، تشدد اور زبردستی داخلے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔مرکزی بیان میں کہا گیا کہ تعلیمی ادارے، خصوصا طالبات کے ادارے، ہر قسم کی بدامنی، دبا اور مداخلت سے محفوظ ہونے چاہئیں۔ کسی بھی فرد کو، خواہ وہ کسی بھی پیشے یا حیثیت سے تعلق رکھتا ہو، ادارے کے نظم و ضبط اور قواعد کی خلاف ورزی کا حق حاصل نہیں۔ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے خواتین اور طالبات کے تحفظ، عزت اور تعلیمی اداروں کے تقدس کو ہر صورت یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے کردار کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔بیان میں کہا گیا کہ ذاتی، سیاسی یا پیشہ ورانہ اختلافات کو تعلیمی اداروں میں لانا اور انہیں تنازعات کا میدان بنانا ناقابل قبول ہے۔ طالبات کو محفوظ اور پرامن ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل ہے اور اس حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button