بلوچستانتازہ ترین

سوراب، خضدار اور وڈھ میں N-25 پر احتجاج اور دھرنوں پر 3 ماہ کی پابندی

قومی شاہراہ بند کرنے پر دفعہ 144 نافذ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو عملدرآمد کی ہدایت

سوراب، خضدار اور وڈھ میں N-25 پر احتجاج اور دھرنوں پر 3 ماہ کی پابندی
سوراب، خضدار اور وڈھ میں N-25 پر احتجاج اور دھرنوں پر 3 ماہ کی پابندی

کوئٹہ (پ ر)معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ سوراب، خضدار اور وڈھ میں N-25 قومی شاہراہ پر احتجاج، دھرنوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جبکہ قومی شاہراہ پر احتجاج اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔بابر یوسفزئی نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر آمدورفت کو بلا تعطل یقینی بنانا حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ N-25 کی بندش سے مریضوں، مسافروں، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو دفعہ 144 پر مثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔معاون برائے داخلہ نے کہا کہ قانون کی عملداری اور امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ حکومت بلوچستان عوام کی سہولت، تحفظ اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button