بلوچستانتازہ ترین

جناح پیپلز ٹرین کی انجن پٹڑی سے اتر گئی، نٹ بولٹ بھی لاپتا!

پٹڑی نے کہا میں بوسیدہ ہوں، حکام بولے نٹ بولٹ چوری ہوئے، پولیس بولی قصہ کچھ اور ہے!

جناح پیپلز ٹرین کی انجن پٹڑی سے اتر گئی، نٹ بولٹ بھی لاپتا!
جناح پیپلز ٹرین کی انجن پٹڑی سے اتر گئی، نٹ بولٹ بھی لاپتا!

کچلاک (یو این اے) کچلاک تا سریاب چلنے والی جناح پیپلز ٹرین کی انجن کچلاک ریلوے اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی، جس کے بعد حادثے کی وجہ جاننے کے لیے خود پٹڑی، نٹ بولٹ اور ٹرین تینوں زیرِ تفتیش آگئے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پٹڑی کی حالت پہلے ہی ایسی تھی کہ ٹرین کو دیکھتے ہی شاید پٹڑی نے خود کہا ہو کہ بھائی آج مجھ پر زیادہ بھروسہ نہ کرنا۔دوسری جانب جناح پیپلز ٹرین حکام کا مقف ہے کہ آدھی رات کو پٹڑی کے نٹ بولٹ چوری ہوگئے تھے۔ یعنی ٹرین مسافروں کو لے کر نکلی تھی، مگر راستے میں پٹڑی کے نٹ بولٹ ہی سفر سے پہلے روانہ ہوگئے!اب پولیس نے انکوائری شروع کردی ہے۔ تحقیقات میں یہ معلوم کیا جائے گا کہ ٹرین پٹڑی سے کیوں اتری، پٹڑی کے نٹ بولٹ کہاں گئے اور سب سے اہم سوال یہ کہ نٹ بولٹ چوری ہوئے یا پٹڑی نے خود ہی ٹرین سے جان چھڑالی؟

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button