
کوئٹہ (یو این اے) پروگریسو کلائمیٹ فانڈیشن پاکستان کے بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام کوئٹہ میں رویوں میں تبدیلی برائے موسمیاتی اقدام کے موضوع پر ٹریننگ آف ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا، جس میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام کرنے والے نوجوان رہنماں نے شرکت کی۔منتظمین کے مطابق ملک بھر سے اس پروگرام کے لیے 50 کلائمیٹ لیڈرز کا انتخاب کیا گیا، جن کا تعلق پاکستان کے 25 موسمیاتی طور پر متاثرہ اضلاع سے ہے، جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 25 کلائمیٹ لیڈرز نے کوئٹہ میں منعقدہ تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی کو عملی رویوں میں تبدیل کرنا اور معاشرے میں پائیدار و ماحول دوست طرزِ زندگی کو فروغ دینا تھا۔ شرکا کو موسمیاتی اقدام کے لیے رویوں میں تبدیلی، توانائی کے مثر استعمال، گھریلو سطح پر آگاہی، کمیونٹی رابطہ کاری، گرین ہاس ہولڈ کمٹمنٹس، کمیونٹی موبلائزیشن، باہمی رابطہ نیٹ ورکس، معلومات جمع کرنے، رائے اور رپورٹنگ سمیت مختلف موضوعات پر عملی تربیت فراہم کی گئی۔منتظمین کے مطابق پروگرام کا مقصد نوجوان کلائمیٹ لیڈرز کو ایسے عملی علم، مہارتوں اور وسائل سے لیس کرنا ہے جن کی مدد سے وہ اپنے علاقوں میں گھروں اور کمیونٹیز کے ساتھ مثر رابطہ قائم کرکے ماحول دوست اقدامات کو فروغ دے سکیں۔ ان اقدامات میں توانائی اور پانی کا مثر استعمال، کچرے کے بہتر انتظام اور غیر ضروری کھپت میں کمی شامل ہیں۔یہ پروگرام سینٹر فار بیہیویئر اینڈ کلائمیٹ کی جانب سے شروع کیا گیا، جسے آغا خان فانڈیشن کی مالی معاونت حاصل ہے، جبکہ بلوچستان میں اس کی عملدرآمدی ذمہ داری پروگریسو کلائمیٹ فانڈیشن پاکستان نے ادا کی۔تربیتی سیشنز کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کلائمیٹ لیڈرز کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کمیونٹی سطح پر مثر حکمتِ عملیوں کو سمجھنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔منتظمین کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے صرف آگاہی کافی نہیں بلکہ پائیدار نتائج کے لیے روزمرہ زندگی کے معمولات اور رویوں میں عملی تبدیلی لانا ضروری ہے۔ گھریلو اور کمیونٹی سطح پر چھوٹی چھوٹی مثبت تبدیلیاں مجموعی طور پر موسمیاتی اقدامات پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہیں۔تربیت مکمل کرنے کے بعد کلائمیٹ لیڈرز اپنے اپنے علاقوں میں گھروں اور کمیونٹیز کے ساتھ رابطہ قائم کرتے ہوئے پائیدار، ماحول دوست اور توانائی کے مثر استعمال پر مبنی طریقوں کو فروغ دیں گے۔تربیتی سیشنز میں انعم ملک مینگل اور تنویر احمد نے بطور ٹرینرز شرکت کی اور شرکا کو اپنے تجربات، عملی معلومات اور رہنمائی فراہم کی۔



