


کوئٹہ(یو این اے )اینٹی کرپشن بلوچستان نے صوبائی وزیر آبپاشی صادق عمرانی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جبکہ ان کے صاحبزادے بلال عمرانی، اسلم اور دیگر مبینہ طور پر ملوث افراد کو نوٹسز جاری کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں متعدد افراد کو حتمی نوٹسز بھی بھیج دیے گئے ہیں، جبکہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا دعوی ہے کہ آئندہ ہفتے سے دس روز کے دوران اس معاملے میں اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ تاہم گرفتاریوں سے متعلق تاحال کوئی حتمی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا۔اینٹی کرپشن کی کارروائی اور تحقیقات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔ نوٹسز جاری ہونے یا تحقیقات میں نام آنے کو کسی فرد کے جرم ثابت ہونے کے مترادف نہیں سمجھا جا سکتا۔



