بلوچستانتازہ ترین

آپریشن ردالفتنہ میناز بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی قابلِ تحسین ہے، میر ضیا اللہ لانگو

دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں امن دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنانے کے لیے ناگزیر ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان

دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں امن دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنانے کے لیے ناگزیر ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان
دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں امن دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنانے کے لیے ناگزیر ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ (یو این اے) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے ضلع کیچ کے علاقے میناز، بولیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مثر کارروائیاں صوبے میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ریاست کے پختہ عزم کی عکاس ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور ان کی قربانیاں امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن دشمن عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button