بلوچستانتازہ ترین

دالبندین کے سرکاری اسکول کی سائنس لیب میں بیٹری پھٹ گئی، استاد سمیت 10 طلبا زخمی

سائنس پریکٹیکل کے دوران حادثہ، زخمی طلبا اور استاد کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا

دالبندین کے سرکاری اسکول کی سائنس لیب میں بیٹری پھٹ گئی، استاد سمیت 10 طلبا زخمی
دالبندین کے سرکاری اسکول کی سائنس لیب میں بیٹری پھٹ گئی، استاد سمیت 10 طلبا زخمی

دالبندین(یو این اے)ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں سرکاری اسکول کی سائنس لیبارٹری میں پریکٹیکل کے دوران بیٹری پھٹنے سے استاد سمیت 10 طلبا زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق سائنس ٹیچر طلبا کو کیمیائی مادوں اور آکسیجن سے متعلق عملی تجربہ کروا رہے تھے کہ اسی دوران بیٹری پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں استاد اور 10 طلبا زخمی ہوئے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button