
دکی(یو این اے ) دکی کے علاقے ناصر آباد میں کوئلے کی ایک بند کان کے اندر زہریلی گیس بھرنے کے باعث دو مزدور جاں بحق جبکہ چار بے ہوش ہوگئے۔پولیس کے مطابق مزدور بند کوئلہ کان کے اندر گئے تھے، جہاں زہریلی گیس بھرنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ مزدوروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال دکی منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محبت اللہ ولد سید امین، قوم خروٹی، ساکن خانوزئی اور روزی محمد ولد محمد آہوب اوشخیل، ساکن ناصر آباد شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں جاں بحق مزدوروں کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔



