بلوچستانتازہ ترینپاکستان

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دھماکہ، ایک اہلکار جاں بحق

10 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات

قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند، علاقے میں سرچ آپریشن جاری
قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند، علاقے میں سرچ آپریشن جاری

مستونگ (یو این اے)مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں گرو کے مقام پر قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کے قافلے کو مبینہ طور پر نشانہ بناتے ہوئے دھماکہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 10 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد جاں بحق اہلکار کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد قومی شاہراہ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، جبکہ علاقے میں فائرنگ کے تبادلے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔دھماکے کی نوعیت اور اس میں استعمال ہونے والے مواد سے متعلق تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button