بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں پولیس کا بڑا کریک ڈان، 805 ملزمان گرفتار

اشتہاری، 296 43مفرور اور 466 عادی جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت میں آگئے

بلوچستان میں پولیس کا بڑا کریک ڈان، 805 ملزمان گرفتار43
بلوچستان میں پولیس کا بڑا کریک ڈان، 805 ملزمان گرفتار43

کوئٹہ: بلوچستان پولیس نے صوبے بھر میں جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری و مفرور ملزمان، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے صوبے کی ساتوں رینجز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔پولیس حکام کے مطابق آئی جی کی ہدایات پر گزشتہ تین ہفتوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں خصوصی مہم کے تحت مجموعی طور پر 805 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں 43 اشتہاری، 296 مفرور اور 466 عادی جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں میں مزید 102 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور 55 میگزین برآمد ہوئے۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کے ذریعے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 86 گرفتار، 165 کلو سے زائد چرس برآمدبلوچستان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 86 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ ان کے قبضے سے 165 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق صوبے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 18 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا جبکہ 4 مسروقہ گاڑیاں اور 14 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔دوسری جانب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھی کریک ڈان جاری ہے۔ مختلف شاہراہوں پر کارروائیوں کے دوران 4 ہزار 576 گاڑیوں سے غیر قانونی کالے شیشے اتارے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں کسی قسم کا دبا قبول نہ کیا جائے اور قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button