بلوچستانتازہ ترین

نوشکی، نامعلوم مسلح افراد نے دکان میں گھس کر ہندو تاجر کو قتل کر دیا

حملہ آور واقعے کے فورا بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس

نوشکی، نامعلوم مسلح افراد نے دکان میں گھس کر ہندو تاجر کو قتل کر دیا
نوشکی، نامعلوم مسلح افراد نے دکان میں گھس کر ہندو تاجر کو قتل کر دیا

نوشکی(یو این اے)نوشکی کے بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک دکان کے اندر داخل ہو کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں نوجوان ہندو تاجر راکیش موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور واقعے کے فورا بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرا میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ واقعے کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button