بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

محکمہ آبپاشی بلوچستان میں کرپشن، قیمتی گاڑیاں اور مشینری اونے پونے داموں نیلام

ایکسیویٹر صرف 11 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا، تحقیقات شروع

ایکسیویٹر صرف 11 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا، تحقیقات شروع
پوٹوہار جیپ صرف 70 ہزار روپے میں نیلام کیا گیا،گرفتاریاں متوقع

کوئیٹہ یو این اے بلوچستان کے محکمہ آبپاشی میں سال 2024 کے دوران گاڑیوں، مشینری اور دیگر سامان کی دو نیلامیوں میں مبینہ بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جن کی محکمہ انسداد بدعنوانی نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فروری اور اکتوبر میں ہونے والی نیلامیوں میں قومی خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا مبینہ نقصان پہنچایا گیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ آبپاشی کی 70 سے زائد گاڑیاں اور بھاری مشینری نیلام کی گئی، جن میں لینڈ کروزر، ہینو ٹرک، ٹویوٹا ہائی لکس، ڈبل کیبن، پجارو، پوٹوہار جیپ، ایکسیویٹر، ڈوزر اور روڈ رولر سمیت دیگر قیمتی سامان شامل تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کاایکسیویٹر مبینہ طور پر صرف 11 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا، جبکہ ہینو ٹرک 6 سے 8 لاکھ، لینڈ کروزر 3 سے 4 لاکھ، ٹویوٹا ہائی لکس اور دیگر گاڑیاں تقریبا ڈھائی سے ساڑھے تین لاکھ روپے میں نیلام ہوئیں۔ پجارو گاڑیوں کی قیمت بھی ڈیڑھ لاکھ سے 3 لاکھ روپے تک لگائی گئی، جبکہ پوٹوہار جیپ صرف 70 ہزار روپے میں نیلام کیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بڑے جنریٹرز، موبائل ورکشاپ اور دیگر بھاری سامان بھی انتہائی کم قیمتوں پر نیلام کیا گیا۔ محکمہ آبپاشی کی موبائل ورکشاپ، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، 10 لاکھ روپے سے زائد میں نیلام کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بعض ایسی گاڑیاں اور مشینری بھی ناکارہ قرار دے کر نیلام کی گئیں جو معمولی مرمت اور سروس کے بعد دوبارہ قابل استعمال ہوسکتی تھیں۔ نیلامی میں جنریٹرز، تاروں، دروازوں، سکریپ اور دیگر قیمتی سامان بھی شامل تھا۔محکمہ انسداد بدعنوانی نے نیلامیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ معاملے میں ذمہ دار افسران اور دیگر متعلقہ افراد سے بھی پوچھ گچھ متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button