بلوچستانتازہ ترینپاکستان

میرے قافلے پر فتنہ الہندوستان نے بزدلانہ حملہ کیا، ضیا اللہ لانگو

پٹاخوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا پاکستان زندہ باد تھا زندہ آ باد رہے گا

بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے، وزیر داخلہ بلوچستان
بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ (یو این اے)وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ان پٹاخوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا، پاکستان زندہ باد تھا، زندہ باد ہے اور زندہ باد رہے گا۔میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ ایسے حملوں سے ہمارے عزم اور پاکستان سے محبت کو ختم نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اور سیکیورٹی فورسز کا عزم برقرار رہے گا۔معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے بتایا کہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کے قافلے پر مستونگ کے علاقے کنڈ عمرانی میں فتنہ الہندوستان نے بزدلانہ حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اسے پسپا کردیا۔بابر یوسفزئی کے مطابق تقریبا بیس منٹ تک حملہ آوروں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا، جس کے بعد بزدل دشمن دم دبا کر فرار ہوگیا۔ انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button