
چاغی (یو این اے)ضلع چاغی کے علاقے چہتر میں نامعلوم مسلح افراد نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اسے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق چہتر چیک پوسٹ کو رات تقریبا 2 بجے نشانہ بنایا گیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے پہلے چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور بعد ازاں دھماکہ خیز مواد استعمال کرکے پوسٹ کو تباہ کردیا۔



