
کوئٹہ یو این اے کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹ ذرائع کے مطابق 13، 14 اور 15 اگست کو کراچی سے تربت اور گوادر کے درمیان دوطرفہ بس سروس معطل رہے گی اور متعلقہ بس ٹرمینلز بھی بند رہیں گے۔
بس ٹرانسپورٹ یونین ذرائع کے مطابق تین روز تک کراچی سے تربت اور گوادر جبکہ تربت و گوادر سے کراچی جانے والی بس سروس بھی نہیں چلائی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ 16 اگست سے بس سروس اور ٹرمینلز حسب معمول کھول دیے جائیں گے۔



