تازہ ترینپاکستان

شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کے خلاف درخواست 13 سال بعد مسترد،سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ

رکن پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے کا اختیار ہائیکورٹ کے پاس نہیں، سندھ ہائیکور ٹ

شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کے خلاف درخواست 13 سال بعد مسترد،سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کے خلاف درخواست 13 سال بعد مسترد،سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ

کراچی (یو این اے)سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کے خلاف مبینہ جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہلی کی درخواست 13 سال بعد ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ آئین کے تحت کسی رکن پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے کا اختیار ہائیکورٹ کو حاصل نہیں، جبکہ کسی شخص کو نااہل قرار دینے کے لیے محض آئینی درخواست کافی نہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ شازیہ مری نے مبینہ طور پر ایک ہم نام طالبہ کی 2002 کی ڈگری اپنے نام پر استعمال کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اسی نوعیت کا اعتراض 2018 کے عام انتخابات میں الیکشن ٹربیونل کے سامنے بھی اٹھایا جا چکا ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے 2022 میں شازیہ مری کی ڈگری سے متعلق اعتراض مسترد کر دیا تھا۔عدالت کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل بھی 2023 میں واپس لیے جانے پر خارج ہو چکی ہے۔شازیہ مری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈگری کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے شواہد کے ساتھ زیر بحث آ چکا ہے اور الیکشن کمیشن اس حوالے سے درخواست پہلے ہی مسترد کر چکا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ آئین کے تحت کسی شخص کو سچا اور امین قرار دینے کا اختیار عدالتی ٹربیونلز کے پاس نہیں، جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں موجودہ درخواست قابلِ سماعت نہیں، لہذا اسے مسترد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button