
امن و امان کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا فیصلہ
کوئٹہ یو این اے: ذرائع کے مطابق امن و امان کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل فور جی انٹرنیٹ سروس 14 اگست تک معطل رہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فور جی انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو موبائل انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق سروس کی معطلی کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے متعلق آئندہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔



