بلوچستانتازہ ترینپاکستان

سورنج مائن حادثے کی تحقیقات، ذمہ داروں کو سخت سزا د ی جائے,سلطان خان

کانکنوں کی دادرسی کیلئے عبدالستار کی قیادت میں پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کا وفدحادثے کی جگہ پہنچ گیا

سورنج مائن حادثے کی تحقیقات، ذمہ داروں کو سخت سزا د ی جائے,سلطان خان
سورنج مائن حادثے کی تحقیقات، ذمہ داروں کو سخت سزا د ی جائے,سلطان خان

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے علاقے سورنج میں مائن حادثے کے نتیجے میں 36 کان کنوں کی شہادت پر پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلطان محمد خان،محمد زمین،ساجد کھوکھر، سعید اللہ،سفر مری،شاکر سمالانی اور حاجی سیف اللہ خان نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سورنج مائن حادثے کی تحقیقات کرواکر ذمہ داروں کو سخت سزا د ی جائے۔پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کاایک وفد جس میں مرکزی چیئرمین عبدالستا ر، شاہ علی بگٹی، منظور احمد بلوچ اور عبدالحلیم خان شامل ہیں سورنج میں حادثے کی جگہ پہنچ پر کر زخمی اور محفوظ رہنے والے مزدوروں کی داد رسی کی۔واضح رہے کہ علی بھائی کول کمپنی سورنج مائن پر حادثہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں آخری اطلاعات تک 36 مائن ورکرز شہید ہو چکے ہیں اور کئی زخمی بھی ہیں۔پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلطان محمد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں موجود کوئلہ مائنز میں آئے روز ہونے والے حادثات کے نتیجے میں کان کنوں کی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں،حکومت اور متعلقہ ادارے مائنز میں حفاظتی قوانین پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہیں،کوئلہ کی کانیں موت کے کنویں بن چکے ہیں، غریب کان کن اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کان کنی کرتے ہیں ناقص انتظامات کے سبب وہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین عبدالستار نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فقدان اورصحت وسلامتی کی ضروری سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے کوئلے کی کانوں میں حادثات معمول بن چکے ہیں، ہزاروں فٹ گہری کوئلہ کانوں میں کان کن جدید آلات،مشینری، سانس لینے کیلئے ماسک،آکسیجن سلنڈر اور گیس کی مقدار ناپنے والے آلات کے بغیر کام کرنے پر مجبور ہیں، کوئلے کی کانوں میں وینٹیلیشن کا مناسب انتظام نہیں ہوتا، مائنز میں میتھین گیس اور کاربن مونو آکسائیڈ گیسیں ہوتی ہیں لیکن ان کی مناسب مانیٹرنگ کا نظام موجود نہیں،اگر وینٹیلیشن اور گیسوں کی مانیٹرنگ کا مناسب انتظام ہو تو گیسوں کے جمع ہونے کی وجہ سے جو حادثات ہوتے ہیں انھیں روکا جا سکتا ہے، مائنز میں گیسوں کی موجودگی کا پتہ لگانے کیلئے ڈیجیٹل ڈیٹیکٹرز ہوتے ہیں لیکن بلوچستان کی کانوں میں ان کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی بجائے پرانے طریقوں کو استعمال کیا جا رہا ہے لہذا اب پرانے طریقے چھوڑ کر جدید آلات سے مائن کی انسپکشن یقینی بنائی جائے۔پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن صوبہ بلوچستان کے چیئرمین محمد زمین نے کہا کہ کوئلے کی کان میں ہونے والا حادثہ چیف مائن انسپکٹر اور ایریا انسپکٹر سمیت اور متعلقہ محکمے کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے،بھاری بھرکم تنخواہوں لینے والوں سے تحقیقات ضروری ہیں جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچانے اور حادثات کی روک تھام کیلئے ٹھیکیداری نظام فوری طور پر ختم کیا جائے،مائنز ورکرز کیلئے ہیلمٹ، حفاظتی چشمے، سانس لینے کیلئے ماسک اور آکسیجن سلنڈر کا استعمال،روزانہ کی بنیاد پر مائنزانسپکشن یقینی بنائی جائے جبکہ حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button