بلوچستانتازہ ترینپاکستان

الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کو پی کے میپ کا سربراہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے پر پی کے میپ کی قیادت پر سوال، کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی

الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کو پی کے میپ کا سربراہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا
الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کو پی کے میپ کا سربراہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

سلام آباد،کوئٹہ(یو این اے )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ کے طور پر محمود خان اچکزئی کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انٹرا پارٹی انتخابات، پارٹی آئین میں تبدیلی اور اکانٹس سے متعلق کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت کی، جس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے وکیل سے استفسار کیا کہ جمع کرائی گئی پاور آف اٹارنی پر کس کے دستخط ہیں۔ وکیل نے جواب دیا کہ پاور آف اٹارنی پر پارٹی چیئرمین کے دستخط موجود ہیں۔اس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیے کہ انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے کی صورت میں اس وقت پارٹی کا کوئی چیئرمین موجود نہیں، اس لیے محمود خان اچکزئی کو پارٹی سربراہ کے طور پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔الیکشن کمیشن نے پاور آف اٹارنی کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے الگ حکم جاری کیا جائے گا، جبکہ کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button