بلوچستانتازہ ترینپاکستان

ژوب : طوفانی بارشوںنے تباہی مچا دی بچہ سمیت 2خواتین جاں بحق، 12 مکانات منہدم

قیامت خیز آندھی و بارش، درجنوں خاندان بے گھر، ریسکیو آپریشن جاری

ژوب میں قدرتی آفت، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں متاثرین امداد کے منتظر؟
ژوب میں قدرتی آفت، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں متاثرین امداد کے منتظر؟

ژوب(یو این اے) بلوچستان کے ضلع ژوب کے نواحی علاقے کلی ونئی میں گزشتہ شب ہونے والی موسلا دھار بارش، شدید آندھی اور طوفانی ہواں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ایک سالہ بچہ اور دو خواتین جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق ژوب اور گرد و نواح میں رات گئے موسم نے اچانک شدت اختیار کی، پہلے تیز گرد آلود ہوائیں چلیں اور بعد ازاں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش شروع ہوگئی۔ طوفانی ہواں کے باعث کلی ونئی میں کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، دیواریں گر گئیں جبکہ متعدد کچے گھر مکمل طور پر منہدم ہوگئے۔علاقہ مکینوں کے مطابق ایک کچا مکان گرنے سے ایک سالہ بچہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد نکالی۔ واقعے کے بعد علاقے میں غم کی فضا پھیل گئی۔دوسری جانب مختلف مقامات پر مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے دو خواتین بھی جاں بحق ہوئیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کے ابتدائی سروے کے مطابق کلی ونئی میں 12 مکانات مکمل طور پر منہدم ہوئے ہیں جبکہ متعدد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کا گھریلو سامان، اناج اور دیگر ضروری اشیا بھی ملبے تلے دب گئی ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور لیویز کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹانے، زخمیوں کو نکالنے اور متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر ژوب نے متعلقہ اداروں کو فوری امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے متاثرین کو عارضی رہائش، خوراک، پینے کے صاف پانی اور طبی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔مقامی عمائدین اور عوامی نمائندوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کلی ونئی کو آفت زدہ قرار دے کر متاثرہ خاندانوں کے لیے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے اور فوری طور پر خیمے، خوراک اور تعمیراتی معاونت فراہم کی جائے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button