بلوچستانتازہ ترینپاکستان

کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر فائرنگ، حاملہ خاتون جاں بحق، 10 سالہ بیٹا زخمی، شوہر حراست میں

وردہ داد قتل کیس کی تحقیقات سیریس کرائمز یونٹ کے سپرد، اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر فائرنگ، حاملہ خاتون جاں بحق، 10 سالہ بیٹا زخمی، شوہر حراست میں
کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر فائرنگ، حاملہ خاتون جاں بحق، 10 سالہ بیٹا زخمی، شوہر حراست میں

کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ کی ایک نجی ہاسنگ اسکیم میں فائرنگ کے واقعے میں حاملہ خاتون جاں بحق جبکہ اس کا 10 سالہ بیٹا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت وردہ داد کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔پولیس نے خاتون کے قتل کے شبہے میں اس کے شوہر فرحان مگسی کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے مقدمہ سیریس کرائمز یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس ایچ او ایئرپورٹ تھانہ کے مطابق پولیس واقعے کے مختلف پہلوں سے تحقیقات کر رہی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔دوسری جانب مقتولہ کی بہن نے وزیراعلی بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔اہل خانہ کے مطابق وردہ داد کی دوسری شادی فرحان مگسی سے ہوئی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے جبکہ مزید شواہد اور بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button